راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دانش سکول میں داخلے کے خواہشمند مستحق طلباء کی
سہولت کے لئے داخلے کی تاریخ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار
لیفٹیننٹ کرنل حسن خاور محمود نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ
امیداوار جو کسی وجہ سے دانش سکول کے پہلے فیز کا داخلہ فارم جمع نہیں
کراسکے تھے، ان کے لئے داخلے کی تاریخ 5فروری 2015ء تک بڑھا دی گئی
ہے۔جماعت پنجم میں زیر تعلیم طلباء اور پنجم پاس کرنے والے دونوں قسم کے
طلباء دانش سکول میں داخلے کے لئے داخلے کی درخواست دینے کے اہل ہیں، ان کی
عمر دس سے تیرہ سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ عوام کو اس موقع سے فائدہ
اٹھانا چاہئے۔ داخلہ فارم دانش سکول کے علاوہ ڈی سی او آفس راجن پور سے
دستیاب ہیں۔ فارم کی فوٹو کاپی بھی قابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر لحاظ
سے مکمل فارم دانش سکول میں جمع کرائیں، ان امید واروں کا تمام ریکارڈ
کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔جن امید واروں نے پہلے امتحان دیا تھا وہ دوبارہ
امتحان میں شرکت کے اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان طلبا کا داخلہ ٹسٹ
8فروری بروز اتوار دانش سکول میں9 بجے صبح ہوگا
0 comments:
Post a Comment