راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) دانش سکول میں گٹر کی معمول کی صفائی کرتے ہوئے ایک
سوئیپر جاں بحق ، ایک کو زندہ بچا لیا گیا، پر نسپل دانش سکول نے میڈیا کے
نمائندوں کو حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ
ہمارے سوئیپرز پانی کی ٹینکی کے قریب واقع گٹر کی معمول کی صفائی کررہے
تھے کہ ایک سوئپر محمد اسلم ولد اللہ ڈتہ نیچے پانی میں گر گیا، جسے نکالنے
کے لئے ناصر حسین ولد جاڑا اندر گیا، فوری طور پر ریسکیو1122 اور پولیس کو
کال کی گئی، امدا\\دی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ہمارے ایڈمن سٹاف نے ان
ٹیموں کی مدد کی، آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد دونوں افراد کوزندہ گٹر سے
نکال لیا گیا۔ دونوں کو فوری طبی امداد کے بعد ریسکیو کی گاڑیوں کے ذریعے
ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا۔وہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد دی، لیکن ایک سوئپر
محمد اسلم ولد اللہ ڈتہ جانبر نہ ہوسکا اور وفات پاگیا، جبکہ دوسرے سوئپر
ناصر کو بچا لیا گیا، انہوں نے کہا کہ صفائی کے کام کے دوران سوئپرز مکمل
احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں۔سیڑھی اور رسی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔
سوئپرز نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور بد قسمتی سے نیچے جا گرا
جہاں آکسیجن کی بھی کمی تھی۔ ہمارے ایڈمن سٹاف اور ریسکیو 1122، ایلیٹ
فورس، مقامی تھانہ کی پولیس کے اہلکاروں نے مکمل کوشش کی کہ گرنے والے کو
زندہ بچا لیا جائے۔ لیکن یہ کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ہم مرنے والے سوئپر
محمد اسلم کے خاندان سے مکمل اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر
کے شریک ہیں۔
0 comments:
Post a Comment