راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ
خواتین کو ملازمت کی جگہ پر جنسی ہراسانی سے پاک ماحول کی فراہمی اداروں کی
ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا
جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاتون محتسب پنجاب اور سماجی تنظیم
WISE کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے
خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر محمدعاصم قریشی کنسلٹنٹ خاتون محتسب
پنجاب، محمد اسلم خان کنسلٹنٹ صوبائی محتسب پنجاب ، ڈائریکٹر WISEبشریٰ
خالق ، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ، پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی، ای ڈی او
زراعت ملک سیف الرحمٰن ، فوکل پرسن / سپرنٹنڈنٹ دارلامان صباء زارا،رخسانہ
مبارک ، شاہد اقبال اور دیگر ضلعی افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
خواتین نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھر ہو یا کوئی ادارہ
خواتین پوری محنت اور جانفشانی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی
ہیں۔ اب تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کے تحفظ اور ترقی کیلئے
ٹھوس اقدامات کریں۔ خواتین کی یہ شکایت کہ انہیں سڑک، گلی، محلے،
ٹرانسپورٹ، بس اسٹاپ یا ملازمت کی جگہ پر جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا
ہے، پہلے یہ ایک سماجی مسئلہ سمجھا جاتاتھا لیکن ’’ملازمت کی جگہ پر ہراساں
کی جانے والی خواتین کے تحفظ کا قانون 2010 ء‘‘ کے تحت اب جنسی ہراسانی
ایک جرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون جنسی ہراسانی کی کسی بھی شکل (چھیڑنا،
گھورنا، چھونا، ہراساں کرنا، نفسیاتی دباؤ ڈالنا یا بلیک میل کرنا) کی سختی
سے ممانعت کرتا ہے۔ اس قانون کے تحت ہر ادارے پر لازم ہے کہ وہ جنسی
ہراسانی کے قانون کی پابندی کریں اور ضابطہ اخلاق کو اپنے محکمہ/ادارہ کی
پالیسی میں شامل کرکے ماحول کو جنسی ہراسانی سے پاک کریں۔
0 comments:
Post a Comment