راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد مختار کا سبزی منڈی کا دورہ
سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ ،اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر آڑھتیوں
اور دوکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیائے
خوردونوش کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ڈیلرز ناجائز منافع خوری سے
اجتناب کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں اُن کا مزید کہنا
تھا کہ حکومت پنجاب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب اشیائے
خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کرا کر عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف فراہم
کرنا چاہتی ہے اس لئے انتظامی آفیسران کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اس
حوالے سے سبزی منڈیوں اور مارکیٹوں کے روزانہ وزٹ کئے جائیں اے سی کا کہنا
تھا کہ انتظامی آفیسرز کی مسلسل مانیٹر نگ سے اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں
کمی واقع ہوئی ہے اس دوران مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا اے سی راجن
پور کو مارکیٹ عملہ نے دیگر سبزیوں اور فروٹس کی بولیوں کے نرخوں بارے
بریفنگ بھی دی ۔
0 comments:
Post a Comment