Feature Top (Full Width)

Saturday, 21 February 2015

راجن پور عورت فاؤنڈیشن کے آواز پروگرام کا مقصد مقامی تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنا ہے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عورت فاؤنڈیشن کے آواز پروگرام کا مقصد مقامی تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنا ہے راجن پور کی مختلف یونین کونسلوں میں آواز فورم تشکیل دے کر لوگو ں کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کر انے کا یہ پروگرام کامیابی کی جانب گامزن ہے ہر یونین کونسل میں ’’آگاہی ‘‘ سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں یہ باتیں ڈسٹر کٹ پروگرام آفیسر بلال خان کھوسہ اور چئیر مین آواز فورم نعیم اکبر خان جسکانی نے مقامی ہوٹل میں پُر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کہیں اس موقع پر پرنٹ کے ساتھ ساتھ الیکٹر انک میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے مقررین کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کی خواتین کو اُن کے حقوق کی فراہمی بھی پروگرام کا حصہ ہے اس حوالے سے پروگرام کے تشکیل کردہ فورم میں خواتین کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers