راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز محکمہ صحت حکومت
پنجاب اور ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور غازی امان اللہ
کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ
آفیسر ہیلتھ راجن پورڈاکٹرفیاض کریم لغاری نے نمک فیکٹری مالکان ،سینیٹری
انسپکٹرز اور فوڈ انسپکٹروں کو آئیوڈین ملا نمک عام کرنے کے بارے میں
پروگرام کے تحت یونیسف ،ورلڈ فوڈ پروگرام،USAPیونیورسل سالڈ آیوڈائزیشن
پروگرام محکمہ صحت حکومت پنجاب کے تحت دو روزہ تربیتی ورکشاپ برائے ریفریشر
کورس بتاریخ 06.02.2015 اور11.02.2015 کو بمقام ٹریننگ ہال DHQہسپتال
راجن پور میں انعقاد کیا گیا ۔ جس میں آئیوڈین ملے نمک کی تیا ری ، معیار
اور متعلقہ قوانین، آئیوڈین کی غذائی ضروریات اور اہمیت اور خصوصی طور پر
آئیو ڈین کی کمی سے جنم لینے والے مسائل اور ان کا تدارک کے بارے میں خصوصی
طور پر آگاہی دی گئی ۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر
محمد عبداللہ جلبانی ،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن آیوڈین پروگرام راجن پور ڈاکٹر محمد
صدیق اور فیلڈ آفیسرآئیوڈین پروگرام محمد شریف اورمیڈم امبرین زہرہ
نمائندہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے خصوصی طور پر آئیو ڈین ملے نمک کی افادیت اور
نقصانات بارے آگاہی دی ۔ آئیوڈین ملے نمک کی تربیتی ورکشاپ میں ضلعی فوڈ
اتھارٹی محکمہ صحت ضلعی حکومت راجن پور کی ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکشن ٹیم کے
انچارج ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر محمد اکرم وسیم نے نمک فیکٹر ی / کارخانہ
مالکان،سینیٹری انسپکٹر اور فوڈ انسپکٹروں کو تفصیل سے بتایا کہ پاکستان کی
آبادی کی اکثریت اتنی قلیل مقدار میں بھی آئیوڈین حاصل کرنے سے قاصر ہے جس
کے باعث چھوٹے بچوں میں گونگا بہرہ ، بھینگا پن، قد کا چھوٹا رہ جانا
،جسمانی اور ذہنی کمزوری جیسی بیماریا جنم لیتی ہیں ۔ اسی طرح انہوں نے بتا
یا کہ نمک بنانے والے کارخانداران کی علمی آسودگی اور تربیت کیلئے آئیوڈین
کی افادیت اس کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل اور نمک میں آئیوڈین ملانے
کے مقاصد سے لیکر سالٹ آئیوڈائزیشن کے مراحل، مطلوبہ معیار کے مطابق جانچنے
کے مقامی طریقے ، متعلقہ قانون سازی اور آئیوڈین ملے نمک کی پیکنگ ،سٹوریج
اور ترسیل سے متعلقہ ضروری معلومات کو انتہائی سادہ الفاظ میں بیان کیا ۔
نیز ضلع بھر کے08 عدد نمک فیکٹری مالکان32عدد سینیٹری انسپکٹرز اور07 عدد
ڈسٹرکٹ اور تحصیل فوڈ انسپکٹر وں کو نمک میں آئیوڈین ملانے اور آئیوڈین کی
افادیت اور نقصانات کے بارے میں واضح حکمت عملی بنانے اور ناقص نمک کی خرید
و فروخت کو روکنے کے احکامات وہدایت جاری کیں ۔ آئیوڈین ملانمک جسمانی
وذہنی نشوونما ،قوت مدافعت بڑھانے اور بیماریوں سے روکنے میں مددگار ثابت
ہونے بارے تفصیل سے بتایاگیا۔ نیز آئیوڈین کی کمی سے بچے تعلیمی سرگرمیوں
،کھیل کودمیں غیر دلچسپی، کند ذہنی ، جوانوں میں سستی کاہلی، ماؤں میں
تھکاوٹ اور حمل کا باربار ضائع ہونا اور بچوں کا ذہنی اور جسمانی طور پر
معذور پیدا ہونے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ کیونکہ ہمارے معاشرے کی
صحت ،غربت کے خاتمے اور قوم کی ترقی کا راز آئیوڈین ملا نمک نسل درنسل صحت
میں پوشید ہ ہے ۔ آئیوڈین ملا نمک کے اعلیٰ معیار کوالٹی کی جانچ کیلئے
فیکٹری ترسیل و تقسیم دکانداروں اور صارفین کی سطح پر چیکنگ معائنہ اور
انسپکشن کے اصولوں پر خصوصی طور پر زور دیا گیا ۔ آئیوڈین ملے نمک پر ہاتھ
اور ہانڈی کانشان ،نمک کی قسم ،ٹریڈ مارک ،تیار کنندہ کا نام، لائسنس نمبر،
نمک کی مقدار ، تاریخ تیاری ، معیاد ختم ہونے کی تاریخ ، قیمت کے اندراج
اور خصوصی طور پر حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق بغیر آئیوڈین نمک کی تیاری
شہری اور دیہی علاقوں میں فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد ہونے کے بارے
میں بتایا گیا۔خلاف ورزی کرنے والوں کو پنجاب پیورفوڈ آرڈنینس 1960ء ترمیمی
2001اور پنجاب لوکل آرڈنینس 2001ترمیمی 2005کے تحت کاروائی کرنے کی سختی
سے ہدایت کی گئی ۔ نیز نمک کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے مالکان اور
ملازمین کو الگ لباس رکھنے ،مخصوص جوتے استعمال کرنے ،سرکو ڈھانپ کررکھنے
،منہ اور ناک پر ماسک پہننے ،ہاتھوں پر دستانوں ، صاف ستھرے واش روم رکھنے ،
صابن سے ہاتھ دھونے ،صفائی ستھرائی رکھنے اور حفظان صحت کے اصولوں کے
مطابق ماحول کو رکھنے کی سختی سے ہدایت اور احکاما ت دئیے گئے۔ کیونکہ اچھی
صحت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے ۔ جس کی حفاظت ہم سب پر فرض
ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صحت مند زندگی، زہین اور چاق و چوبند معاشرے اور آنے
والی نسلوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ آیوڈین ملا نمک ہی استعمال کریں۔
0 comments:
Post a Comment