راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی مخدوم احمد محمود نے
کہا ہے کہ دریائے سندھ پر بے نظیر شہید پُل کی تعمیر سے جنوبی پنجاب میں
ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا دریا کے دونو ں اطراف کے اضلاع بہاولپور
،رحیم یار خان ،راجن پور اور ڈیرہ غازیخان کے عوام کو نہ صرف جدید سفری
سہولت دستیاب ہوگی بلکہ وقت اور پیسے کی بھی بچت ہوگی پی پی پی نے ہی اپنے
دور اقتدار میں اس پل کی تعمیر کی منظوری دے کر جنوبی پنجاب کے عوام کے کئی
سالوں کے اس مطالبہ کی منظوری دی اور پل کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کئے یہ
بات اُنہوں نے راجن پور کے سابق رکن صوبائی اسمبلی وپی پی پی راہنماء
سردار امان اللہ خان دریشک کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی قبل ازیں اُنہوں نے
سردار امان اللہ خان دریشک کو ظہرانہ دیا اور کئی گھنٹے تک راجن پور میں
پارٹی کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے خصوصی بات چیت بھی جاری رہی سردار
امان اللہ خان دریشک نے صوبائی صدر کو راجن پور کی تازہ ترین سیاسی صورتحال
کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
0 comments:
Post a Comment