Feature Top (Full Width)

Sunday, 15 February 2015

راجن پور اب تک 1717ایکڑ زرعی اراضی واگزار کر ا لی گئی ہے غازی امان اللہ خان

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کے لئے جاری آپریشن کے دوران اب تک 1717ایکڑ زرعی اراضی واگزار کر ا لی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ خان نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی ہدایت پر جاری اس آپریشن میں اب تک 89ناجائز تعمیرات کو گرایا جا چکا ہے اور 23ٹیوب بورز کو ناکار ہ بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس آپریشن میں مکمل سرپرستی اور معاونت کر رہی ہے اور ہر قسم کی لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی جار ہی ہے جس کے لیئے باقاعدہ ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ا ب تک رکھ بیٹ شاہ میں1171ایکڑ اراضی اور کوٹلہ شیر محمد میں600ایکڑ اراضی واگزار کرا ئی جا چکی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سرکاری مقاصد کے لیئے جاری اس آپریشن میں کسی قسم کی روکاوٹ ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی بلکہ اگر کسی دوبارہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوری طور پر قانون کو حرکت میں لایا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری نے بھی علاقے کو حصا ر میں لیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں ٹریکٹرز حصہ لے رہے ہیں ۔ ڈی سی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ہی پور ے ضلع سے ناجائز قابضین سے اراضی کا قبضہ واگزار کر لیا جا ئے گا اور ایک دن ایسا آئے گا جب ان زمینوں پر سرسبز جنگلات نظر آئیں گے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers