راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کشمیری عوام کی خواہشات کی برعکس کوئی فیصلہ
قبول نہیں ۔ کشمیر ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی
ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف بزدار ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز
ڈگری کالج راجن پورمسز شاہینہ ناز،لیکچرارز،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد
نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اکیلے نہیں
ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ کشمیریوں سے پاکستان کا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد سے
جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انصاف کی بنیاد پر حل سے ہی علاقہ میں
امن قائم کیا جا سکتا ہے ۔ کشمیر کی آزادی کیلئے ہمیں تعصبات سے پاک ہوکر
متحدہونا پڑے گا۔ جغرافیائی لحاظ سے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔ انشاء اللہ
وہ دن دور نہیں جب کشمیر کوہم آزاد دیکھیں گے۔ علاوہ ازیں کشمیریکجہتی کے
حوالے سے ایک واک بھی کی گئی اور آخر میں کشمیری بہنوں ،بھایؤں ،بچوں اور
بزرگوں کی آزادی کے لئے دعا بھی کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment