Feature Top (Full Width)

Saturday, 21 February 2015

دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے سرادر شیر علی خان گورچانی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سرادر شیر علی خان گورچانی نے لاہورمیں قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ معصوم انسانوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں درندے ہیں جو عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردوں کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والی نہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ،حکومت فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ۔ انشااللہ ان ظالم درندہ صفت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نیست و نابود کر کے دم لیں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers