Feature Top (Full Width)

Monday, 23 February 2015

را جن پور بائیومیٹرک سسٹم میں دو نمبری کر کے لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہےصارفین

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )بائیومیٹرک سسٹم میں دو نمبری کر کے لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔جن صارفین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو پا رہی ہے ڈیلر ان سے رقم لے کر انہیں تصدیق ہونے کا کہہ دیتے ہیں تاہم ان میں سے بعض جب ہیلپ لائن سے رابطہ کرتے ہیں تو وہاں سے تصدیق نہیں ہو پاتی۔بائیومیٹرک سسٹم تصدیق کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے ۔ورنہ کروڑوں سمیں بند ہونے سے کاروباری سر گرمیاں شدید متاثر ہونگی صارفین کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم سے سموں کی تصدیق کے دوران کئی مشکلات سامنے آئی ہیں ۔2010 ؁ سے قبل بننے والے بیشتر شناختی کارڈہولڈروں کی نادرہ کے ریکارڈسے تصدیق نہیں ہو پا رہی جس سے ڈیلروں نے ان پڑھ صارفین سے رقمیں بٹورنا شروع کر دیا ہے اور انہیں تصدیق مکمل ہونے کا کہہ دیا جاتا ہے 2010 ؁سے قبل بننے والے شناختی کارڈہولڈر کی تعداد سب سے زیادہ ہے جس سے تصدیق کا عمل 26فروری تک مکمل نہیں ہو سکے گا جس سے کروڑوں سمیں بند ہو جائیں گی اس سے سب سے زیادہ تاجر برادری پریشان نظر آتی ہے کئی لوگ نادرہ ریکارڈ سے تصدیق نہ ہونے پر اپنے جاننے والوں کے نام پر سمیں منتقل کر رہے ہیں ۔ان افراد کا کہنا ہے کہ ان کی سمیں بند ہونے سے کاروبار شدید متاثر ہو گا حکومت نادرہ ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے مزید وقت دے اور مقررہ تاریخ میں اضافہ کرے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers