Feature Top (Full Width)

Tuesday, 3 February 2015

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی ہے غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی ہے اس لئے ضلع راجن پور کی حدود میں ضروری اشیا ء کی قیمتوں میں کمی کی جائے تا کہ لوگوں کوبنیادی ضروری اشیا ء سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔ تاجر حضرات انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ یہ باتیں ڈی ۔سی۔ او۔ راجن پور غازی امان اللہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔ اجلاس میں اے ۔ ڈی ۔ سی۔ ارشد گوپانگ ، ڈی اوسی آفتاب احمد ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ای اے ڈی ابراہیم راشد مارکیٹ کمیٹی کے آفیسران انجمن تاجران کے صدر و عہدہ داران اور دوکانداروں نے شرکت کی ڈی سی او نے کہا کہ تمام دوکاندار گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق اشیاء خوردو نوش فروخت کریں نا جائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ڈی سی اونے ریٹ چیک کرنے کے لئے ایک جائزہ کمیٹی بنا دی ہے ۔ ڈی سی او نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ طاقتور پر ہاتھ ڈالا جائے ۔اور کسی کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے اجلاس میں ڈی سی اونے ریٹ مقرر کرتے ہوئے بتایا کہ بیس کلو آٹا کی قیمت 710/- فی کلو 36روپے ،چاول دیسی 32 ، کرنل نیا 86، پرانا 96 ، کچی پرانا 106،ٹوٹا 52، روپے فی کلو ۔ دال مونگ دھلی114، دال چنا55، دال مسور 126، دال ماش 122 ، دال ماش برما 120 ، چنا سفید موٹا 80، باریک 62، بیسن 56، روٹی 5روپے ،چینی سفید 52 ، سوجی 40، روپے میدہ 40، گھی سندھ 120،گھی پنجاب 145، سرخ مرچ اعلی 152،دودھ 54، دہی 56 ، گوشت بڑا 250،اور چھوٹا گوشت 450 ، روپے تاجروں کی مشاورت سے طے پائے گئے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers