راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر نا جائز قابضین
کے خلاف جاری آپریشن میں تین مواضعات رکھ بیٹ باغ شاہ،رکھ کوٹلہ نصیر اور
ٹُھل مینگراج میں اب تک 2561ایکڑ اراضی واگزار کر لی گئی۔ ان خیالا ت کا
اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ خان نے جاری آپریشن کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہو ئے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن میں مزید تیز ی لا ئی گئی
ہے اور دن بدن اس میں مزید تیزی لا ئی جا ئے گی اور مزید بھاری مشنیر ی بھی
فیلڈ میں بھیج دی جا ئے گی تاکہ اس عظیم اور قومی نوعیت کے خصوصی ٹا سک کو
جلد مکمل کیا جا ئے ۔ انہوں نے بتا یا کہ اب تک 120ناجائز تعمیرات اور
29بورز کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واگزار اراضی کی
دیکھ بھال اب روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور اگر پھر بھی کسی نے
دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ان کو عبرت ناک انجام دے دوچار کرنے کے
لیئے قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جا ئے گا ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ محکمہ
جنگلات کو بھی اب جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا اور کمیونیکیشن سسٹم
کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے گا ۔ڈی سی او نے
بتایا کہ محکمہ جنگلات اور دیگر ادارے اس اراضی کی حفاظت قومی فریضہ اور
اپنی سرکاری ملازمت کا حصہ سمجھ کر کریں
0 comments:
Post a Comment