Feature Top (Full Width)

Sunday, 15 February 2015

کامرس ایجوکیشن کا فروغ وقت کا تقاضا ہے چوہدری ظفر اقبال

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کامرس ایجوکیشن کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور چوہدری ظفر اقبال نے کامرس کالج کے دورہ کے دوران کیا ۔انہوں نے عدلیہ میں ہونے والی بھرتی کے سلسلہ میں منعقدہ ٹسٹ کی نگرانی کی اور امیدواروں کے انٹر ویو لیے۔ ایڈیشنل سیشن جج اور سول جج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈپیارٹمنٹ جناب حیدر علی نے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پوکی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا دورہ کیا انہوں نے کالج کے لان میں پودا لگایا اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر الطاف حسین بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم اختر قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پروفیسر الطاف حسین بھٹی نے بھی کالج لان میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگایااس موقع پر انہوں نے وزیٹربک میں اپنے تاثرات میں کالج کے پرنسپل پروفیسر نزیر احمد سکھانی کی محنت،توجہ اور ڈسپلن کی زبردست تعریف کی۔ انہوں نے سیکورٹی کے حوالے سے بھی کالج انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers