Feature Top (Full Width)

Tuesday, 10 February 2015

ضلع راجن پور میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی تجاویز پر تعمیراتی منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجراء

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی تجاویز پر تعمیراتی منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجراء ن لیگی ورکرزپر تعمیراتی منصوبوں کے متعلقہ کنٹریکٹرز سے مبینہ طور پرپیسے وصول کر نیکا الزام تعمیراتی منصوبوں کی شفافیت خطرے میں پڑگئی راجن پور کے شہری حلقوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جو میرٹ کا راگ الاپ رہی ہے مگر اس کے پارٹی ورکرز تعمیراتی منصوبوں کے ٹھیکوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ طور پر کرپشن میں مصروف ہیں لیگی ورکرز نہ صرف پیسے وصول کرکے متعلقہ محکموں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،ٹی ایم اے ،لوکل گورنمنٹ اور روڈز سے من پسند کنٹریکٹرز کو ٹھیکے الاٹ کرارہے ہیں بلکہ کئی لیگی ورکرز نے کنٹریکٹرز کے نام پر خود ہی تعمیراتی کاموں کے کنٹریکٹ حاصل کرلئے ہیں شہری حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لیگی ورکرز کے اس اقدام سے تعمیراتی کاموں کی شفافیت مشکل نظر آتی ہے اور خدشہ ہے کہ قیمتی سرکاری فنڈز کرپشن کی نذر ہوجائیں گے دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن راجن پور کا کہنا ہے کہ مخالفین جنہوں نے راجن پور کی ترقی میں دلچسپی نہیں دکھائی اب وہ ترقیاتی کام ہوتے دیکھ کر شور مچانے میں مصروف ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers