راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،ٹریفک پولیس نے شہر میں جگہ جگہ ناکے
لگا لئے کاغذات کی آڑ میں موٹر سائیکل سواروں سے لوٹ مار ،ڈرائیونگ لائسنس
بنوانے تک لئے لوگوں سے رقوم اکٹھی کرکے خورد برد کر لیتے ہیں زیادہ تر
شکار دیہی علاقوں کے عوام بنتے ہیں ایس پی ٹریفک نوٹس لیں راجن پور کے
شہریوں محمد ثقلین ،حسنین عباس ،عبدالشکور ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ ٹریفک اہلکار صبح ہوتے ہی ٹولیوں کی صورت میں پھیل جاتے ہیں
اور کاغذات کی آڑ میں موٹر سائیکل سواروں سے لوٹ مار کرتے ہیں یہ اہلکار نہ
صرف انڈس ہائی وے بلکہ رابطہ سڑکات پر ناکہ لگا کر کاغذات اور ڈرائیونگ
لائسنس کے نام پر دن بھر لوٹ مار کرتے ہیں انہوں نے ایس پی ٹریفک سے مطالبہ
کیا ہے کہ سادہ لوح شہریوں کو ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی سے محفوظ کیا
جائے اور کرپٹ اہلکاروں کو تبدیل کیا جائے دوسری جانب انچارج ضلعی ٹریفک
پولیس خالد حسین کا موقف میں کہنا ہے کہ اوپر سے چالانوں کی تعداد مقرر ہے
ہمیں ہرحال میں اوپر والوں کی ہدایت پر عمل کر نا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment