Feature Top (Full Width)

Saturday, 21 February 2015

راجن پور اڈا چراغ شاہ اور گردونواح میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )اڈا چراغ شاہ اور گردونواح میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ۔ شہریوں میں خوف ہراس گزشتہ رات چور 7دکانوں کا صفایا کر گئے، علاقہ مکینوں کا مقامی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ڈی پی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہریوں غلام نازک،غلام حسین،اللہ ڈیوایا و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل سے اڈا چراغ شاہ اور گردونواح میں آئے روز چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو فی الفور کنٹرول کا مطالبہ کیا شہریوں کے مطابق گزشتہ رات بھی نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں 7دکانوں کا صفایا کر دیا عوامی حلقوں کی جانب سے بارہا احتجاج کے باوجود مقامی پولیس نے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے دریں اثناء پولیس کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ملوث2افراد کو گرفتار کر کے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers