راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ بہبو دآبادی راجن پور کے زیراہتمام ’’کبڈی
مقابلہ‘‘ کا انعقاد،راجن پور بھر سے پانچ ٹیمیں شریک ہوئیں مقابلہ میں
مکھن ٹیم نے فائینل جیت لیااس موقع پر اول آنے والی ٹیم میں کیش انعام جبکہ
دیگر ٹیموں کو بھی انعامات دیئے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی اے ڈی ایل جی
محمدیعقوب شیروانی نے کہا کہ کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر
نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ان تفریحی مشاغل
کاانعقاد آج کے دور میں ضروری ہے ڈپٹی ڈی او پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ
ارشاد فرید بھٹہ کا کہنا تھا کہ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے پروگرامو ں
کا مقصد خوبصورت اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کرنا ہے اس تقریب میں ڈی او
پاپولیشن خواجہ محسن رسول بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment