راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سانحہ شکار پور اور سانحہ پشاور بزدلانہ اقدام
ہے ،اے ٹی آئی اس کی سخت مزمت کر تی ہے ،ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب کے
ناظم محمد اسداللہ ثاقب نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حملوں میں ملوث عناصر کا تعلق بیرونی طاقتوں سے
ہے اور حکومت کو ان کے خلاف سخت کاروائی کر نی چاہیے مساجد اور سکولوں پر
حملہ کر نے والوں کا دین اسلام اور انسانیت سے کو ئی تعلق نہیں انجمن طلبا ء
اسلام پاک فوج کے ساتھ ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر ئے گی
،سانحہ شکار پور مذ ہب کے نام پر فساد کرنے کی ناکام کوشش ہے ،اس موقع پر
طارق ریاض ،ڈاکٹر سید احسن رضا ،ڈسٹر کٹ ناظم ثقلین ریاض ،احمد خان دریشک
کنور فہیم احمد ،چوہدری آصف و دیگر ہمراہ تھے ۔
0 comments:
Post a Comment