Feature Top (Full Width)

Tuesday, 10 February 2015

حکومت پنجاب نے محکمہ جنگلات کی ضلع راجن پور میں سرکاری آراضی واگذار کرانے کے لئے حکمتِ عملی تیار کرلی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے محکمہ جنگلات کی ضلع راجن پور میں سرکاری آراضی واگذار کرانے کے لئے حکمتِ عملی تیار کرلی ،تین اضلاع کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسرز اور جنگلات آفیسران کی ٹیموں کاکنزرویٹر جنگلات شاہد پرویزکی زیر صدارت اجلاس مشاورت کے دوران طے پایا کہ بااثر افراد سے سرکاری آراضی کا قبضہ واگذار کرانے کیلئے محکمہ جنگلات کی فورس کومکمل وسائل فراہم کئے جائیں گے اس موقع پر گارڈز کو موٹر سائیکلز بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ سرکاری آراضی کی مکمل نگرانی کے عمل کو پورا کرسکیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کئی ہزار ایکڑ سرکاری آراضی جس پر مختلف قومیت کے بااثر افراد قابض ہیں جن کی پشت پر کئی منتخب نمائندگان بھی ہیں حکومت پنجاب نے اس بار نہ صرف سرکاری آراضی کو واگذار کرانے کے لئے ہر قسم کے وسائل کی فراہمی کیساتھ ساتھ کسی قسم کا دباؤ بھی برداشت نہ کر نے کی ہدایت جاری ہے واضح رہے کہ ضلع راجن پور میں 20 ہزار ایکڑ سرکاری جنگلات کی آراضی پر بااثر افراد نے جنگلات کاٹ کر قبضہ جما رکھا ہے دوسری جانب ڈی ایف او راجن پور ملک امداد حسین کا کہنا ہے کہ ضلع کی تمام سرکاری آراضی واگذار کرائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers