راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ہمیں اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے
کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔انسداد پولیو مہم کے دوران تمام
متعلقہ ادارے محکمہ صحت کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ۔ان خیالات کا
اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے پولیو مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے
خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب احمد،ڈی او صحت ڈاکٹر
عبداللہ جلبانی،اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی،اے سی روجھان فاروق
صادق،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ،پولیو کنٹرول روم انچارج اور دیگر متعلقہ
افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ اس قومی مہم میں کسی قسم کی غفلت اور
غلطی کی گنجائش نہ ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جلبانی نے ڈی سی او کو
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم میں 3لاکھ 83ہزار 640بچوں کو ویکسین
پلائی جائے گی۔یہ پولیو مہم 16فروری سے 18فروری تک جاری رہے گی۔اس مہم میں
48زونل سپر وائزر ،171ایریا انچارج ،833موبائل ٹیمیں ،65فکسڈ جبکہ
75ٹرانسپورٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔آخر میں ڈی سی او نے کہا کہ اس تین روزہ
مہم کے دوران کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔تمام مکاتب فکر کے لوگ
اور بچوں کے والدین کو چاہئے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
0 comments:
Post a Comment