راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) معروف تاجر ومقامی صحافی چوہدری عبدالمجید کے
گھر میں محفل میلادﷺ کا انعقاد ،مقررین سید محبوب حسین گیلانی ،غلام یٰسین
اعوان نے شرکاء میلاد سے خطاب کے دوران کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو
دونوں جہانوں کے لئے رحمت بن کر بھیجادنیاوآخرت میں یقینی کامیابی کے لئے
آپﷺ کی شفاعت ضروری ہے آپﷺ سے حقیقی محبت رکھنے والے ہی میلادﷺ کی محافل
مناتے ہیں اس موقع پر نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول
نچھاور کئے ماسٹر رشید احمد،معروف پیسٹی سائیڈ ڈیلر چوہدری محمد صدیق سمیت
اہل علاقہ کی کثیر تعداد اس محفل میں شریک ہوئی ۔
0 comments:
Post a Comment