راجن
پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن افیسر راجن پور غازی امان اللہ
نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کے سرکاری رقبہ پر ناجائز قابضین کے ساتھ آہنی
ہاتھوں سے نمٹا جائے اور سرکار ی اراضی ناجائز قابضین سے فوری واگزار کرا
کر اسے سرکاری استعمال میں لایا جا ئے تاکہ وطن عزیز کو سرسبز و شاداب
بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس گرینڈ آپریشن کے دوران کے دوران
12700ایکڑ محکمہ جنگلات کے سرکاری رقبہ سے ناجائز قابضین سے قبضہ ختم کرایا
جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں سخت سیکورٹی انتظامات میں محکمہ مال
اور جنگلات کا عملہ اور آفیسران سرکاری اراضی واگزار کرانے میں مصروف ہے
اور اب تک 9سو سے زائد ایکڑ رقبہ دوبارہ سرکاری تحویل میں لیا جا چکا ہے
۔انہوں نے کہا کہ بیٹ باغ شاہ میں سرکاری اراضی کو تحویل میں لے کر اس کی
ساتھ ساتھ حد بندی بھی کی گئی ہے اور وہا ں باقاعدہ نشان بھی لگائے جا رہے
ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں بھی
قائم کی گئی ہیں تاکہ دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف فوری
کاروائی کی جا سکے ۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ
بھی ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاہم اگر ضرورت پڑے تو اس کی اطلاع فوری
طور پر ضلعی انتظامیہ کو دی جائے تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بھاری مشینری کے ذریعے وہاں قابضین کے نشانات اور ڈیرے بھی
گرا دیئے گئے ہیں اور وہاں قائم بوروں کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں
نے مزید بتایا کہ اس گرینڈ آپریشن کے دوران جو محکمہ بھی اپنے فرائض سرا
نجام دے رہے ہیں وہ کسی بھی دباؤ کی فکر نہ کریں اور اپنا فرض ایمانداری
اور نیک نیتی سے انجام دیں
0 comments:
Post a Comment