Feature Top (Full Width)

Tuesday, 17 February 2015

خاتون محتسب پنجاب اور سماجی تنظیم کی جانب سے پنجاب کے 36اضلاع میں اس قانون کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز محمد اصغر جلبانی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈیویلپمنٹ محمد اصغر جلبانی نے ملازمت کی جگہ پر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے جنسی ہراسانی قانون کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون محتسب پنجاب اور سماجی تنظیم WISEکی جانب سے پنجاب کے 36اضلاع میں اس قانون کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر WISEبشریٰ خالق ،ڈی او سوشل ویلفئر شازیہ نواز،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی،پرنسپل کامرس کالج پروفیسر نذیر احمد سکھانی،سپرینٹنڈنٹ دارالامان /فوکل پرسن خواتین ہراسانی آگاہی پروگرام صبا زہرا،ڈی ڈی او تہمینہ دلشاد،نادیہ نواز،ڈی او لیبر ناصر الدین مزاری،ڈی ڈی او صحت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر WISEبشریٰ خالق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 17سے18فروری تک مختلف اداروں میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ 19فروری کو اس قانون کی آگاہی بارے سیمینار منعقد کیا جائے گا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers