راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں
گورچانی نے کہا کہ حکومت ،عوام اور فوج کے بھرپور تعاون سے دہشت گرد ی اور
انتہاپسندی کے خلاف فیصلہ کن مراحل میں ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ملک کو
دہشت گردی سے پاک کر کے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں
گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اور محور عوام کی خدمت اور ان کے
مسائل کا حل ہے ۔ہماری جماعت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی
تاریخ میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے زیادہ عوام دوست، ترقی پسند اور
دیانتدار و مخلص کوئی حکومت نہیں آئی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پٹرول اور
ڈالر کی قیمتیں نیچے لا کر عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا ہے ۔ان خیالات
کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی اپنے چیمبر میں اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل
سننے اور فوری حل کرنے کے لئے لگائی کھلی کچہری میں میڈیا سے بات کرتے
ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ رجوعہ میں معدنیات کے ذخائر اللہ
تعالیٰ کی جانب سے پاکستان کے لئے عظیم تحفہ ہے اوریہاں صرف خام لوہے کے ہی
نہیں بلکہ تانبے اورسوناکے ذخائر بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کشکول
جو 68برس میں نہیں توڑا جاسکا اسے توڑنے کا وقت آگیاہے اوراس ضمن میں ہم سب
اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکربجا لائیں وہ کم ہے ۔
0 comments:
Post a Comment