Feature Top (Full Width)

Wednesday, 4 February 2015

الف اعلان کے زیر اہتمام داخلہ مہم کمپین کے حوالے سے کمیونٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) الف اعلان کے زیر اہتمام داخلہ مہم کمپین کے حوالے سے کمیونٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے الف اعلان کے نیٹ ورک کوآرڈینیٹر نعیم اکبرخان جسکانی نے والدین کو شعور آگاہی دی کہ جن کے بچے سکول سے باہرہیں انہیں چاہیے کہ وہ سکول میں بچوں کو داخل کروائیں اس سلسلے میں الف اعلان کے نیٹ و ر پر تتار والا کوٹلہ مغلان ،جام پور میں گورنمنٹ پرائمری سکول کا وزٹ کیاا س سکول کے ٹیچرز سے میٹنگ کی گئی ٹیچرز کو سکول کی انرولمنٹ بڑھانے کے بارے میں بات چیت کی گئی انرولمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی درجہ بندی کے لحاظ سے صوبائی سطح پر ہماراضلع 36 نمبر پر ہے داخلہ انرولمنٹ 60.08 پر ہے ایسے بچے جو پرائمری سکولوں میں اپنی سطح مکمل کر چکے ہیں اس لحاظ سے ہمارا ملک 82 نمبر پر ہے علااقے کا جائزہ لیا تو کمیونٹی کے لوگوں نے بتایا کہ سکولوں کا فاصلہ 4 کلو میٹر ہے جس کی وجہ سے ہم بچوں کو سکولوں میں نہیں بھیجتے ،آئین پاکستان کے مطابق تعلیم ہر پاکستانی بچے کا بنیادی حق ہے الف اعلان کے نیٹ ورک کوآرڈینیٹر نعیم اکبرخان جسکانی نے کہا کہ پاکستان کے ڈ ھائی کروڑ بچے تو سکول جاتے ہی نہیں اور جو اسکول جاتے ہیں کیا ان کو ملنے والی تعلیم کا معیار ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت دے سکتا ہے اسکول سے باہر بچوں کی اسکولوں میں داخلے اور موجود معیار تعلیم میں واضح بہتری کے بغیر ہمارا مستقبل نہیں ہو سکتا اپریل میں چلائی والی حکومتی اسکول داخلہ مہم میں بڑھ چرھ کر حصہ لیں ، جو بچے اسکول سے باہر ہیں ان کو داخل کرائیں پاکستان کے مستقبل کی ذمہ داری ہم سب کی ہے ہما رانظام تعلیم بحران کا شکار ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers