راجن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عقیل گل خان نے کہا ہے
کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کے سکولوں کے سیکورٹی گارڈز ،سٹاف اور
طلبا کو سول ڈیفنس کی بنیاد ی تربیت فراہم کی جا رہی ہے اور اب تک 100 سے
زائد اساتذہ اور 1100سے زائد طلبا کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے اور یہ
سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کی تربیت ہر پاکستانی شہری کے
لیئے بھی لازمی ہے کیونکہ اس سے ہر ممکن حد تک نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے
۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئل ایجنسیاں اور دیگر ادارے بھی آگ بجھانے کے
انتظامات مکمل رکھیں تاکہ نقصان سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ سب
کی دشمن ہے اس جلد ختم کرنے میں ہی عافیت ہے
0 comments:
Post a Comment