راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ووکیشنل ٹرینگ سنٹر مٹھن کوٹ میں این جی او کے
ایک پروگرام پر والدین نے شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے
کہ تعلیمی داروں میں فحاشی کے پروگرام کی تحقیقات کرا کر ذمہ داروں کے
خلاف کاروائی کی جائے ۔درجنوں والدین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا
کہ ووکیشنل ٹرینگ سنٹر میں سینکڑوں طالبات و خواتین کے سامنے نوجوانوں سے
فحش حرکات کرائی گئیں اور فحش اور غیر اخلاقی گانوں پر نوجوانوں سے ڈانس
کرایا گیا درجنوں طالبات تقریب سے اٹھ کر چلی گئیں تقریب میں موجود سیاسی و
مذہبی شخصیات بھی اس موج مستی میں جھومتے رہے سابق نائب ناظم راؤ حاکم
ایڈووکیٹ نے اس پروگرام کے خلاف شدید اجتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم اس
وقت اپریشن ضرب عضب ،سانحہ پشاور،سانحہ شکار پور کے علاوہ دیگر مصائب سے
دو چار ہے جب کہ ضلعی حکومت کے زیر اہتمام شرمناک تقاریب منعقد کر اکریہود و
نصاری کے ایجنڈا کی تکمیل کی سازشیں جاری ہیں جس وقت یہ شرمناک پروگرام
جاری تھا اس وقت مساجد میں جمعہ کا خطبہ دیا جا رہا تھا حالانکہ اکثر
تقریبات میں اذان پر بھی خاموشی اختیار کی جاتی ہے مگر یہاں این جی او کے
اس پروگرام میں غیر اخلاقی گانوں پر رقص ہو رہا تھا۔ والدین اس صورتحال سے
شدیدذہنی اذیت سے دو چار ہیں ۔چند روز قبل ضلعی انتظامیہ نے عرس خواجہ فرید
ؒ پر ایسے پروگراموں پر پابندی عائد کی تھی ۔انہوں نے اس دوہرے معیار کی
پر زور مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا
مطالبہ کیا ہے۔اس بارے وی ٹی آئی کے پرنسپل محمد عابد سے جب رابطہ کیا گیا
تو انہوں نے کہا کہ تقریب میں ضلع کی اہم شخصیات موجود تھیں رقص پروگرام
میں شامل نہ تھا لیکن بے قابو نوجوانوں رقص کر کے انجوائے کیا جس میں کوئی
مضائقہ نہیں۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے غیر نصابی ہر قسم کی سرگرمیوں پر
پابندی عائد کر رکھی ہے۔
0 comments:
Post a Comment