راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ نے قومی
انسداد پولیو مہم کی دوسرے دن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
سیکٹرز انچارج،ایم اوز اور دیگر ٹیمیں اپنی اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے
سرانجام دیں اور کارکردگی کے میعار کو مزید بہتر کیا جائے۔کوئی بچہ قطرے
پینے سے رہ نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی بھی
فراہم کی جا رہی ہے۔اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ارشد گوپانگ،ای
ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈبلیو ایچ او کے غیر ملکی نمائندہ ڈاکٹر
پرل وگ ٹیسٹا ،ڈبلیو ایچ او کے صوبائی آفیسران،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور
چوہدری محمد مختار،ڈاکٹر ہاشم علی اور سیکٹرز انچارج اور یونین کونسلز کے
میڈیکل انچارج آفیسرز نے شرکت کی۔ای ڈی او صحت نے اجلاس میں بتایا کہ تمام
ٹیمیں مائیکرو پلین کے مطابق کام کر رہی ہیں۔انشاء اللہ پہلے کی طرح اب بھی
پولیو مہم کو کامیابی کے ساتھ پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ڈی سی او
غازی امان اللہ نے موجودہ کام کی کارکردگی کو سراہا۔
0 comments:
Post a Comment