Feature Top (Full Width)

Wednesday, 25 February 2015

موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی تعمیرو ترقی کیلئےعملی اقدامات کئے غازی امان اللہ



راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے فرض شناس محنتی اور انسان دوست افسران و ملاز مین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ حکومت پنجاب نے نئی ملازمتوں کیساتھ ساتھ کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کر کے اُن کے روزگار کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی مثال قائم کی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی پنجاب ضلع راجن پور کے 132سے زائد مختلف کیڈرز کے ملازمین کو مستقل کرنے کے آرڈرز کی تقریب تقسیم سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی پنجاب و ایم اپی اے سردار عاطف حسین خان مزاری، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راجن پور خواجہ محسن رسول ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ارشاد فرید بھٹہ ، علامہ قاری محمود احمد قاسمی اور محمد حسین فریدی نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عاطف حسین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی تعمیرو ترقی کیلئے جو لازوال عملی اقدامات کئے ہیں وہ گزشتہ پچاس سالوں پر بھاری ہیں۔ میاں برادران کی سچی اور عوام دوست قیادت ہی حقیقی معنوں میں قوم کی خیر خواہ ہے۔ انہوں نے پسماندہ ضلع راجن پور جیسے دور افتادہ علاقے میں اربوں روپے کے میگا منصوبے اور نئی ملازمتوں کیساتھ ساتھ ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کرنے کے اقدامات سے علاقہ کی محرومی کم ہونے میں مدد ملے گی۔ اور یہ علاقہ جلد ہی ترقی یافتہ علاقوں کے برابر کھڑا ہو گا اور لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہو گی۔ ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول نے کہا کہ ضلع میں محکمہ بہبود آبادی کے مختلف کیڈرز کے 132ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے ۔ اس حکومتی فیصلہ سے ملازمین کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers