Feature Top (Full Width)

Thursday, 12 February 2015

راجن پور کے علاقہ فاضل پور میں ڈیڑھ سال قبل ٹریکٹر چوری کا واقعہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور کے علاقہ فاضل پور میں ڈیڑھ سال قبل ٹریکٹر چوری کا واقعہ ،نواحی علاقہ کوٹلہ رباعیت میں سرپنچ ایم پی اے علی رضا دریشک نے ملزمان فریق پانچ بیگھہ زمین بعوض 13 لاکھ روپے بطور ضمانت ادا کرنے کا حکم سنادیا آگ سے گذر کر ملزمان کو بے گناہی ثابت کرنا ہوگی بے گناہی ثابت کر نے کے بعد ملزم پارٹی کورقم واپس کردی جائیگی تفصیل کے مطابق ڈیڑھ سال قبل شریف بلہوڑہ کا ٹریکٹر ڈکیتی کے ذریعہ چھینا گیا مدعی شریف بلہوڑہ نے خانیوال سے سراغ رساں کتے منگوائے کتے جان محمد اُتراء کے گھر پر بیٹھ گئے جس پر مدعی شریف بلہوڑہ نے جان محمد کو ملزم قرار دیکر تھانہ فاضل پور میں درخواست دے دی اور اس پر پولیس کے ذریعے تشدد کراتا رہا آج سابق ضلع ناظم ورکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر علی رضا دریشک نے پنچایئت کی یہ پنچایئت سید شمس الدین شاہ کے ڈیرہ پر ہوئی پنچایئت میں ملزمان جان محمداُتراء اور اس کے دونوں بیٹے ،سیدامین شاہ ،ماسٹر محمد عظیم،عبدالشکور چوہان وغیرہ سمیت مقامی علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی بیرسٹر علی رضا دریشک نے فیصلہ سنایا کہ ملزم فریق اپنی پانچ بیگھہ زمین قیمت 13 لاکھ روپے بطور ضمانت علی رضا دریشک کی ملکیت انتقال کرائیگا جس کے بعد ملزم فریق کو آگ سے گذر کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہوگی جس کے لئے وقت زمین انتقال ہونے کے بعد طے کیا جائیگا اگر ملزم فریق بے گناہ ہوا تو زمین اُسے واپس کرد ی جائیگی دوسری صورت میں پانچ بیگھہ زمین مدعی فریق کو انتقال کردی جائیگی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers