Feature Top (Full Width)

Wednesday, 4 February 2015

جس سے علاقہ بھر میں ٹائیفائیڈ اور کالایرقان کی بیماری عام ہو چکی ہے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،نواحی علاقہ محمد پور گم والا کی واٹر سپلائی اسکیم چار سال سے بند،علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کوترس گئے تالابوں کا آلودہ پانی پینے سے ہر تیسرا شخص ٹائیفائیڈ ،یرقان میں مبتلاء ہوچکا وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں محمد پور گم والا کے مکینوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق محمد پور گم والا کے رہائشیوں سابق کونسلر فیض بخش خان شلوانی،طاہر حسین،صابر مکول،بشیر حسین ،عابد حسین ودیگر نے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج کیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کونسلر فیض خان شلوانی نے بتلایا کہ اُن کے علاقہ کی واٹر سپلائی اسکیم 2010 ء کے سیلاب میں تباہ ہوئی جسے بند ہوئے چار سال کا عرصہ گذر گیا ٹی ایم اے کے پاس گئے تو فنڈز کی کمی کا رونا رو کر بھگا دیا گیا ضلعی انتظامیہ نے بھی کچھ نہ کیا کئی مرتبہ ڈی سی او ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سے درخواستیں کیں مگر آج تک واٹر سپلائی اسکیم بحال نہ کی گئی زیرِزمین کڑوا پانی ہونے کے باعث علاقہ مکین تالابوں کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے علاقہ بھر میں ٹائیفائیڈ اور کالایرقان کی بیماری عام ہو چکی ہے اُن کا کہنا تھا کہ کئی علاقہ مکین ان بیماریوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اُنہیں پاکستانی شہری سمجھتے ہوئے فوری طور پر پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers