راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہیپلنگ ہینڈ فارریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام
ٹی بی اے کی 23 روزہ ٹریننگ کے اختتام پر ٹی بی اے کو اسناد اور مکمل سیف
ڈیلوری کٹس کی ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس کی
صدارت ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر صابر علی رند نے کی اور مہمانان
خصوصی نے اسسٹنٹ منیجر HHRD میاں مسعود الرحمن ، ایمرجنسی و سیزنل پروگرام
کے ہیڈ سید خالد مسعود ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن تھہیم ، دانشور
صحافی ملک آصف حبیب جکھڑ ، سوشل ویلفیئر آفیسر نادیہ شاہد ، فرخ اﷲدانش ،
طارق شاہد اور پروگرام کے آرگنائز ر کوارڈینیٹر ہیلتھ پنجاب طارق امین تھے
۔ تقریب سے میاں مسعود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی جیز میں
ماں اور بچے کی صحت کی بہتری کے لیے گورنمنٹ کے ساتھ مل کر HHRD نے 25ٹی بی
اے کی 23 روزہ ٹریننگ THQہسپتال میں کرائی ۔ سید خالد محسن نے اپنے خطاب
میں کہا کہ سال2010ء میں HHRD نے عوامی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک پودے کی
شکل میں جام پور میں کام کا آغاز کیا اور لاتعداد پراجیکٹس کے ذریعے عوامی
خدمت کر کے آج یہ ادارہ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکاہے ۔ ایم ایس
THQہسپتال ڈاکٹر صابر علی رند نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک میں
خالصتاً تحصیل جام پور میں ماں اور بچے کی صحت ایک اہم مسئلہ ہے ۔ اس لیے
HHRDنے ٹی بی اے کی ٹریننگ کراکے اہم قدم اُٹھایا ہے۔ جس پر انہیں خراج
تحسین پیش کرتے ہوئے اس طرح کی مزید ٹرنینگز کا مطالبہ کیا۔ تقریب سے
پروگرام کے آرگنائزر طارق امین ، ملک آصف حبیب جکھڑ ،نادیہ شاہد ، ڈاکٹر
نجیب تھہیم نے بھی خطاب کیا۔ جب کہ ڈاکٹر صابر علی رند ، میاں مسعود
الرحمن ،سید خالد محسن ، ڈاکٹرنجیب تھہیم، ملک آصف حبیب جکھڑ ، نادیہ شاہد
،طارق امین ، فرخ اﷲدانش ، طارق شاہدنے ٹی بی اے میں اسناد اور مکمل سیف
ڈیلوری کٹس تقسیم کیں ۔ علاوہ ازیں ٹریننگ مکمل کرنے والی ٹی بی اے نے
HHRDکی کاوش کو بے حد سراہا اور بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی
یقینی دہانی کرائی ۔ جب کہ پروگرام کے آرگنائزر طارق امین نے کہا کہ ان ٹی
بی اے کی کارکردگی اور Followup کے لیے ہر ماہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے
گا۔
0 comments:
Post a Comment