راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر )موسم سرما میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں دو گنا
اضافہ ہونے سے کاروباری طبقہ پریشان گھروں اور مساجد میں پانی نایاب ،اصلاح
احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق را جن پور و گرد نواح میں بجلی کی لوڈ
شیدنگ نے عوام کو پریشان کر دیا ہے اور ناجائز بلوں کی وجہ سے غریب لوگ
مشکلات کا شکار ہیں اور موسم سرما میں سمجھ سے بالاتر لوڈ شیڈنگ نے کاروبار
کو بھی بڑی طرح متاثر کیا ہے عوامی سماجی حلقوں محمد سلیم و دیگر نے حکام
سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment