راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتِ پنجاب تمام وسائل بروئے
کار لا رہی ہے۔ پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈ پنجاب حکومت کا انقلابی قدم
ہے۔ اس سے محنتی ، ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات کو اپنی تعلیم جاری
رکھنے میں مدد ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم
اختر قریشی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورمیں منعقدہ پنجاب ایجو
کیشنل انڈومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ
منیجر پیف انجم شیرازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف بزدار ، پرنسپل
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز ، پرنسپل گرلز کالج فاضل
پور ، جام پور ،ڈی ایچ او پیف راشد طالب اور ضلع بھر سے کالجز کی طالبات نے
شرکت کی۔ پرنسپل مسز شاہینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور
تعلیمی ادارے طلباء میں آگے بڑھنے کا جذبہ اور شوق پیدا کریں ۔اب کوئی بھی
طالب علم وسائل کی کمی کی وجہ سے زیورِ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ اسسٹنٹ
منیجر پیف انجم شیرازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2015کے لیے
سکالر شپ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت ضلع راجن پور کے 547طلباء و
طالبات کو 4لاکھ 84ہزار روپے کے سکالر شپ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ
پیف اب تک 80ہزار سے زائد طلباء کو وظائف دے چکا ہے۔ موجودہ سال کے اختتا م
تک سکالر شپ کی سالانہ رقم 4ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی ۔اس کے علاوہ
انہوں نے بتایا کہ یتیم ، سپیشل اور اقلیتی بچوں کے لیے 20%کوٹہ مختص کیا
گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment