راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)’’ہینڈز‘‘ نامی آرگنائزیشن سیلاب متاثرین کو مکانات
کی تعمیر کا جھانسہ دے کر لوٹ مار میں مصروف ،چیک جاری کرنے کے عوض ہزاروں
روپے رشوت طلب کرنے پر راجن پور کے سیلاب متاثرین کا احتجاج ،وزیراعلیٰ
پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،ڈی جی پی ڈی ایم اے اور کمشنر ڈی جی خان نوٹس
لیں تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرہ یونین کونسل فتح پور سمیت دیگر یونین
کونسلوں کے مکینوں محمد حسین ،محمد نواز،عاشق حسین ،واحد بخش،محمد بلال،
غلام حسین سمیت درجنوں متاثرین نے ڈی سی او آفس کے سبزہ زار میں احتجاج
کرتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے بتلایا ’’ہینڈز ‘‘ نامی این جی او نے اُن
کے علاقوں کا سروے کیا ٹیم جس کی سربراہ ضلعی انچارج سعدیہ نواز،انجینئر
محمد طارق اور اطہر جمال نے 115 گھروں کی تعمیر کے لئے اُن کے علاقوں کا
سروے کیا مگر جب مکانات کی تعمیر کے لئے چیک دینے کی باری آئی تو ہینڈز کے
ان آفیسرز نے فی متاثرہ دس ،دس ہزار روپے رشوت وصول کی رشوت کی رقم نہ دینے
والوں کو تاحال چیک فراہم نہیں کئے گئے متاثرین کے مطابق ہم کئی بار
متعلقہ این جی او کے دفتر گئے مگر رشوت کی رقم طلب کی گئی غریب سیلاب
متاثرین دس ،دس ہزار روپے رشوت کہاں سے دیں ؟متاثرین کا کہنا تھا کہ این جی
او نے 115 گھر تعمیر کرانا تھے جبکہ این جی او نے ابتک صرف 15 گھر تعمیر
کرائے ہیں باقی گھروں کی رقم خورد برد کرلی گئی ہے متاثرین نے وزیراعلیٰ
پنجاب میاں شہباز شریف سے این جی اوز کے آفیسرز کی مبینہ کرپشن کا نوٹس
لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب انچارج سعدیہ نوازسے موقف لینے کے لئے
رابطہ کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ این جی او نے گھر بنوا کر حوالے کرنا تھے
اس لئے انجیئنرز کی فیس وصول کی جارہی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment