Feature Top (Full Width)

Saturday, 21 February 2015

راجن پور میں سینکڑوں گھر کمرشل مارکیٹوں میں تبدیل ،ٹی ایم اے خاموش تماشائی ،حکومت کو فیس کی مد میں لاکھوں روپوں کا خسارا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں سینکڑوں گھر کمرشل مارکیٹوں میں تبدیل ،ٹی ایم اے خاموش تماشائی ،حکومت کو فیس کی مد میں لاکھوں روپوں کا خسارا تفصیل کے مطابق ضلع راجن پور بھر میں سینکڑوں مکانات کمرشل مارکیٹوں میں تبدیل کئے گئے ہیں ان میں اکثریت پرائیویٹ اسکولز کی ہے ٹی ایم اے راجن پور،جام پور اور روجہان کی متعلقہ برانچوں نے مبینہ طور پر خاموشی اختیار کرلی ہے جبکہ جائیدادوں کی منتقلی کے وقت بھی ان عمارات کو رہائشی ظاہر کر کے حکومت کو لاکھوں روپوں کے خسارے سے دوچار کیا گیا ہے ٹی ایم اے کے آفیسرز نے بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کررکھی ہے ٹی ایم اے کی متعلقہ برانچوں میں تعینات اہلکار مبینہ رشوت کے عوض ان عمارات کو رہائشی ہونے کا سرٹیفکیٹ تک جاری کردیتے ہیں دوسری جانب کمرشل مارکیٹوں کے مالکان کو کوئی نوٹسز بھی جاری نہیں کئے گئے ایسا کرکے حکومت کو لاکھوں روپے کے نقصان سے دوچار کیا گیا ہے دوسری جانب ترجمان ٹی ایم اے نے اپنے موقف میں بتلایا کہ کئی مالکان کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں کمرشل مارکیٹوں کے مالکان کیخلاف کاروائی شروع ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers