راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید
کوریجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران سرائیکی وسیب کے کبھی خیر خواہ نہیں
ہوسکتے جو گدھوں کے گوشت کی فروخت میں ملوث گروہ نہیں پکڑ سکتے وہ کس طرح
پاکستان میں امن کے قیام میں کردار ادا کر سکتے ہیں ؟ضلع راجن پور میں
محکمہ جنگلات کی سرکاری آراضی پر فوری طور پر پودے لگوا کر راجن پور کی
دھرتی کو پہلے کی طرح سرسبز بنایا جائے محکمہ جنگلات کی کثیر سرکاری آراضی
کی من پسند بااثر افراد کو الاٹمنٹ کی ہر صورت مزاحمت کریں گے راجن پور میں
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ یہ حکمران کاروبار ی سوچ
رکھتے ہیں انہیں صرف اپنے کاروبار کے فروغ کی فکر ہے آج سرائیکی وسیب کا
نوجوان اعلیٰ تعلیم سے محروم ہے ضلع راجن پور میں کسی یونیورسٹی کا کیمپس
تک موجود نہیں بے روزگاری سرائیکی وسیب میں سب سے زیادہ ہے اُ ن کا کہنا
تھا کہ سرائیکی صوبے کی جدوجہد ہرحال میں جاری رکھیں گے اُن کا کہنا تھا کہ
دریائے سندھ پر پختہ پل کی تعمیر میں جان بوجھ کر دیر کی جارہی ہے اور
دوسالہ منصوبہ کو پانچ سال سے اوپر گذرچکے ہیں اس منصوبے پر کام انتہائی
سست روی کیساتھ جاری ہے اس تاخیر پروہ عنقریب دھرنا دیں گے قبل ازیں انہوں
نے موضع بھاگ میں انڈس ہائی وے پر جان بحق ہو نے والے نوجوانوں کے ورثاء سے
تعزیت کی ۔
0 comments:
Post a Comment