Feature Top (Full Width)

Friday, 6 February 2015

راجن پور ڈسٹرکٹ میں 20 ہزار ایکڑ سرکاری آراضی پر بااثر افراد نے کئی سالوں سے قبضہ جمار کھا ہے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر وزیر جنگلات اور سیکرٹری جنگلات کی مقامی آفیسران واہلکاروں کے ہمراہ راجن پور کے سرکاری جنگلات کے رقبے کو مقامی پولیس کی مدد سے قبضہ مافیا سے چھڑانے کے لئے دوسرے روز بھی آپریشن کی نگرانی ،یہ آپریشن گذشتہ دوماہ سے جاری ہے گذشتہ دنوں بااثر افراد کے دباؤ پر آپریشن کو روک دیا گیا تھا مگر وزیراعلیٰ پنجاب نے آپریشن رکنے کی خبر کا سختی کیساتھ نوٹس لے لیا اور سیکرٹری جنگلات کو ڈی جی خان ڈویژن پہنچ کر سرکاری آراضی اپنی نگرانی میں واگذار کرانے کا حکم دیا تھا جس پر دوسرے دن بھی آپریشن جاری رہا راجن پور کی ضلعی انتظامیہ جن میں ڈی سی او اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی ڈی جی خان سرکٹ ہاؤس میں خصوصی اجلاس میں شرکت بھی کی تحصیل راجن پور میں بھی رکھ نورپور ،ہیڈ حامد ،رکھ ڈانمہ کے سرکاری جنگل پر بھی بااثر افراد قابض ہیں واضح رہے کہ راجن پور ڈسٹرکٹ میں 20 ہزار ایکڑ سرکاری آراضی پر بااثر افراد نے کئی سالوں سے قبضہ جمار کھا ہے ڈی ایف او راجن پور ملک امداد حسین کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ تمام سرکاری آراضی واگذار کراکر ہی دم لیں گے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers