Feature Top (Full Width)

Thursday, 12 February 2015

میڈیا آج کے دور میں مظلوم طبقات کے لئے اُمید کی کرن ہےشاہد حسن قریشی


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عوامی تحریک وسربراہ جماعت فریدیہ خواجہ شریف محمدعامر کوریجہ ،ایس پی انویسٹی گیشن خلیل احمد،صوبائی اُمیدوار پی پی پی سردار محمد یوسف خان گبول،چئیر مین انجمن تاجران ضلع ہذا انجینئر شاہد حسن قریشی ودیگر نے ڈسٹر کٹ پریس کلب کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت عصر حاضر میں کمزور طبقہ کا سہارا ہے وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کے لئے آزاد صحافت انتہائی ضروری ہے میڈیا آج کے دور میں مظلوم طبقات کے لئے اُمید کی کرن ہے ضلع راجن پور جیسے پسماندہ علاقہ کی تعمیر وترقی میں راجن پور کے صحافیوں کا کردار لائق تحسین ہے پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں قبل ازیں اُنہوں نے سال 2015 ء کے لئے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا حلف وفاداری کی اس تقریب میں سردار عبدالرحمن خان دریشک،عامر عبداللہ خان دریشک،خواجہ محسن ریاض ضلعی صدر کسان بورڈ ،سیٹھ عابد حسین گبول ،نعیم اکبر خان جسکانی منیجر میزان بینک سلیم قریشی ،معروف زمیندار سردار انجم خان بزدارسمیت ضلع بھر سے صحافیوں ،وکلاء اور تاجروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی مقررین نے نومنتخب عہدیداران پریس کلب کو مبارکباد پیش کی واضح رہے کہ سال 2015 ء کے انتخابات میں منصور احمد سنجرانی صدر ،قمر سراج جنرل سیکرٹری ،الیاس گبول فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers