راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کہا ہے
کہ ایک تن آور درخت 12افراد جبکہ 36 ننھے بچوں کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔
ضلع بھر کے تمام دفاتر میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے جائیں گے
۔پودا لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی ﷺ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے
ڈسٹرکٹ گیسٹ ہاؤس راجن پور میں اپنے ہاتھوں سے سکھ چین کا پودا لگا کر شجر
کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرای ڈی او زراعت ملک سیف
الرحمان، ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ،ایکسین انہار،ڈی او فاریسٹ طلعت
عباس،مولانا علی محمد صدیقی ، مولانا اقبال غوث گیلانی ،مولانا قاری محمود
الحسن،ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر اور دیگر
افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ راجن پور شہر کو سر سبز و شاداب بنا
دیا گیا ہے۔ہر شہری کو چاہئے کہ وہ اپنے نام کا ایک پودا ضرور لگائے اور اس
کی حفاظت کرے۔مزیدانہوں نے کہا کہ آلودگی کے خاتمہ کے لئے زیادہ سے زیادہ
پودے لگائیں۔ڈی او فاریسٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس جاری شجر کاری
مہم میں چھ لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment