راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے گورنمنٹ
بوائز ہائی سکول میں انٹرویو کا سلسلہ جاری انٹرویو آج بھی جاری رہیں گے
پانچ رکنی کمیٹی جس میں ای ڈی او فنانس غلام اصغر جلبانی ،ای ڈی او تعلیم
عبدالغفار لنگاہ ،ڈی ایم او عبدالرؤف مغل سمیت حکومت پنجاب کے نمائندگان
شریک ہوئے دو ہزار کے قریب امیدواروں کے انٹرویوز لئے گئے ترجمان کے مطابق
چھ سو سے زائد نشستوں کے لئے 29 سو اُمیدوار این ٹی ایس ٹیسٹ میں پاس ہوئے
جن کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے اُمیدواروں اور اُن کے لواحقین کی کثیر
تعداد صبح سے ہی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں پہنچ گئی تھی اُمیدواروں نے
الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی سہولیات
فراہم نہیں کی گئیں انٹرویوز صرف ایک ،ایک منٹ کا ہوتا رہا محنت کرکے ٹیسٹ
پاس کیا اب لگتا ہے کہ سفارشی امیدواروں کو انٹرویو کے نمبرز دیئے جائیں گے
نوجوانوں کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ میرٹ کے نام پر میرٹ کاقتل عام کررہی
ہے ایم پی ایز کوایجوکیٹرز کی سیٹوں کا کوٹہ دینا کہاں کا انصاف ہے ؟ اگر
ایم پی ایز کو راضی کرنا مقصود تھا تو پھر این ٹی ایس ٹیسٹ کا ڈھونگ کیوں
رچایا گیا ہے ؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین اُمیدواروں کو مسلسل انٹرویو کے
لئے بلانے پر نوجوان امیدوار طیش میں آگئے اور انٹرویو کمیٹی کے کمرہ
کادروازہ توڑ ڈالا جبکہ کسی سرکاری آفیسر نے اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی ۔
0 comments:
Post a Comment