راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) درخت نہ صرف آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ما
حول کو آلودگی سے پاک اور خوبصورت بناتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ
اینڈ سیشن جج راجن پور ظفر اقبال چودھر ی نے سیشن ہاؤس میں شجر کاری مہم
موسم بہار 2015ء کے حوالے سے فائیکس کا پودا لگاتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر
سینئر سول جج محمد سجاد بلوچ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محمد خضر حیات ،سو ل جج
محمد طارق خان ، سول جج محمد مرید عباس، سول جج محمد عدنان قمر اور ڈسٹرکٹ
آفیسر جنگلات طلعت عباس نے بھی پودے لگائے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ
موسم بہار کی شجر کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی نگہداشت
کی جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانے ماحول خوشگورا ، سیلاب کی کمی اور
معاشی حالات بہتر ہو تے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment