راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) دالوں کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں اضافہ
کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی تحصیلوں میں ڈرل مشینوں کی
قرعہ اندازی کی جارہی ہے ۔ جس کے تحت حکومت پنجاب خوش نصیب کاشتکاروں کو
چالیس ہزار روپے فی ڈرل مشین سبسیڈی فراہم کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار
ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر محمد اسلم نجم نے قرعہ اندازی کے موقع پر کیا ۔ اس موقع
پر آفیسران زراعت اور قرعہ اندازی میں شامل تینوں تحصیلوں کے کاشتکاروں نے
شرکت کی ۔ ڈی او زراعت نے بتا یا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق
ہرتحصیل کے ایک ایک کاشتکار کو بذریعہ قرعہ اندازی ڈرل مشین دی جائے گی
۔ڈرل مشین کی قیمت 80ہزار روپے ہے ۔ جس کے 40ہزار روپے کاشتکار خود جبکہ
باقی 40ہزار روپے حکومت پنجاب خود برداشت کرے گی۔ضلع راجن پور کی قرعہ
اندازی میں نکلنے والے ناموں میں تحصیل راجن پور سے اللہ نواز ولد ملک رحیم
بخش ،تحصیل جام پورسے مسرت اللہ قریشی ولد میاں اللہ بخش اور تحصیل روجھان
سے اعجاز احمد ولد کرم الہیٰ شامل ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment