Feature Top (Full Width)

Saturday, 21 February 2015

راجن پور بچوں کے درمیان مناسب وقفہ اپنا کر شہری اپنی ازواجی زندگی کو خوشحا ل بنا سکتے ہیں ارشاد فرید بھٹہ

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ارشاد فرید بھٹہ نے کہا ہے کہ بچوں کے درمیان مناسب وقفہ اپنا کر شہری اپنی ازواجی زندگی کو خوشحا ل بنا سکتے ہیں بچوں کے درمیان مناسب وقفہ سے نہ صرف بچے کی صحت تندرست بلکہ ماں بھی صحت مند رہتی ہے یہ بات اُنہوں نے محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ’’ بہترین شادی شدہ جوڑا‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا دین اسلام بھی بچوں کے درمیان وقفہ پر زور دیتا ہے بچوں کے درمیان وقفہ سے اولاد کی بہتر انداز میں تربیت بھی یقینی بنائی جاسکتی ہے اس تقریب میں ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ خواجہ محسن رسول سمیت راجن پور بھر سے شادی شدہ خواتین شریک ہوئیں آخر میں اول ،دوئم اور سوئم آنے والے شادی شدہ جوڑوں میں انعامات تقسیم کئے گئے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers