راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) فتح پور روڈ پر واقع گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر
میں 3 مسلح چور گھس گئے ،ایک چور آدھ گھنٹہ مقابلہ کے بعد سٹی پولیس کے
حوالے ،سنٹرسے 3 کمپیوٹرز چرا کر باقی دو اہلکار فرار ہوگئے ،پرنسپل اور
چوکیدار مزاحمت کے دوران شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ
شب رات دو بجے مسلح چور فتح پور روڈ پر واقع گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر
میں گھس گئے اورکمپیوٹرلیب میں گھس کر تین کمپیوٹر اور ایک ایل سی ڈی چرا
لی بعد ازاں پرنسپل آفس میں چوری کی نیت سے گھس گئے پرنسپل ادارہ کلیم حیدر
کھوسہ نے شور پر کمرہ کھولا تو مسلح چوروں نے پرنسپل کو زخمی کردیا اس
دوران چوکیدار حق نوازامداد کے لئے پہنچا تو اسے بھی لہولہان کردیا تاہم
ایک چور کو قابو کرلیا گیا جسے ون فائیو پر اطلاع کرنے کے بعد سٹی پولیس کے
حوالے کردیا گیا پرنسپل کلیم حیدر کھوسہ نے مزید بتلایا کہ ملزمان ٹیکنیکل
ٹریننگ سنٹر کی عمارت سے مکمل طور پر واقف تھے جبھی اس کے ساتھی تین
کمپیوٹرز اور ایک ایل سی ڈی چوری کرنے میں کامیاب ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ
ملزمان کے ساتھ مزاحمت میں ان کے سر اور جبڑے پر شدید زخم آئے ہیں جبکہ اُن
کے چوکیدار کا سر مکمل طور پر پھٹ گیا جسے ایمرجنسی میں شفٹ کیا گیا ہے
دوسری جانب سٹی پولیس ترجمان کے مطابق ایک ملزم لطیف ماچھی جسے ٹیکنیکل
سنٹر کی انتظامیہ نے حوالے کیا حوالات میں بند ہے تاہم اس کی نشاندہی پر
مزید ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے عوامی وشہری حلقوں نے ڈی پی او
راجن پور سے فتح پور روڈ پر گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment