راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ خان نے
کہا ہے کہ حکومت پنجاب فیکٹریز ورکر کی فلاح وبہبود کے لیئے دور رس اقدامات
کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ لیبر آفس میں لیبر
ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرف سے فیکٹریز ورکرز کے
لواحقین میں10لاکھ روپے مالیت کے ڈیتھ گرانٹ کے چیک تقسیم کر نے کی تقریب
کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر ناصرالدین مزاری اور لیبر
انسپکٹر میاں جہانگیر موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اس
اقدام سے وصال کر جانے والے فیکٹریز ورکرز کے لواحقین اور ان کے بچوں کو
کافی مدد ملے گی اور ان کو روزگار کے حصول میں بھی معاونت ملے گی ۔ اس موقع
پر ڈی او لیبر ناصر الدین مزار ی نے بتایا کہ یہ دونوں ورکرز نصراللہ کاٹن
فیکٹری اور سبحان کاٹن فیکٹری کے تھے جو دوران ڈیوٹی انتقال کر گئے تھے۔
ان کے کیسز مکمل کر کے ورکرز ویلفیئر بورڈ کو بھیجے گئے تھے جن پر ان کو
مالی امداد فراہم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام فیکٹریز اپنی
رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ ان کے ورکرز کو بھی اس قسم کے دیگر مالی ریلیف
فراہم کیئے جا سکیں
0 comments:
Post a Comment