راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ناجائز قابضین کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں
1200ایکڑ زرعی سرکاری اراضی کو کامیابی کے ساتھ واگزار کرا لیا گیا ہے ان
خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ خان نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے
کہ اس آپریشن کو مزید تیز کرنے کے لیئے مشینری کے تعداد کو تین گنا کر دیا
گیا ہے او ر اس وقت 27ٹریکٹر وں کے ذریعے آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے
مزید بتایا کہ اس کام کو تیزی کے ساتھ پایہء تکمیل تک پہنچانے کے لیئے مزید
ٹیمو ں کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریونیو کے
پٹواری اور دیگر لوگ موقع پر اراضی کی نشاندہی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے
بتایا کہ اب تک 28ڈیرہ جات کو بھی گرا کر ختم کر دیا گیا اور وہاں موجود
غیر قانونی بوروں کو بھی بند کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت
کے حکم پر اس آپریشن کے دوران محکمہ جنگلا ت کی سو فیصد اراضی سے قبضہ ختم
کرایا جا ئے گا اور اس میں کسی بھی روکاوٹ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے
گا ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ اس وقت بیٹ باغ شا ہ میں موجود محکمہ جنگلات کی
سرکاری اراضی کو مکمل طور پر واگزار کرا لیا گیا ہے اور اب آپریشن میں
مزید تیز ی بھی لا ئی جا رہی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment