Feature Top (Full Width)

Thursday, 12 February 2015

ترکش ماڈل ویلیج فاضل پور ترکی کے ساتھ مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے شیر باز خان

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ترکش ماڈل ویلیج فاضل پور ترکی کے ساتھ مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہم ترکی حکومت کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کو یاد رکھاان خیالات کا اظہار ایم این اے سردار جعفر خان لغاری نے ترکش ماڈل ویلیج فاضل پورمیں سیلاب زدگان کے لئے بنائے گئے مکانات کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب کے موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ہمیشہ سیلاب زدگان کی مدد میں کوشاں رہی ہے۔آج یہاں ترکش ماڈل ویلج میں 490مکانات قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کو دئے جائیں گے جبکہ دس مکانات کو مختلف دفاتر کے لئے مختص کیا گیا ہے۔اس موقع پر اے سی راجن پور چوہدری مختار نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی منظور شدہ پالیسی کے مطابق اس قرعہ اندازی میں تین متاثرہ یونین کونسلز کو شامل کیا گیا ہے۔ان میں پیر بخش شرقی، ساہن والہ اور سکھانی والہ شامل ہیں ۔جن کے 30مواضعات ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کی تعداد 6316ہے۔اس قرعہ اندازی کے موقع پر مسلم لیگی رہنما شیر باز خان، نوید شہزاد اور رب نواز خان نے بھی کمپیوٹر کا بٹن دبایا۔اس موقع پر اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ ،پی ڈی ایم اے کے ڈایریکٹر محمد سجاد،ڈی ایم او ،ڈی او فاریسٹ طلعت عباس ،ای ڈی او صحت،زاہد محمود مزاری کے علاوہ سیلاب متاثرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers