راجن
پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ خان نے کہا ہے
کہ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی کو ناجا ئز قابضین سے واگزار کرانے کے لئے
وہ ذاتی طور پر خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں او ر اس میں شامل محکمے اس
قومی نوعیت اور تاریخی کام میں دن رات ایک کر دیں تاہم اگر کسی طرف سے بھی
کو ئی غفلت سامنے آئی تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے
گی ۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک 1545 ایکڑ اراضی ناجا ئز قابضین سے واپس حاصل
کر کے سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے ۔ انہوں نے تفصیل بتاتے ہو ئے کہا کہ
اس دوران کسی قسم کی کو ئی رعایت ہرگز نہیں برتی جا ئے گی ۔ انہوں نے کہا
کہ بھاری مشینری کے ہمراہ اب تک 49کچے اور پختہ کمر ے اور ڈیرے نما جگہیں
اور 22سے زائد بور ختم کر دیئے گئے ہیں ۔ڈی سی او نے کہا کہ جلد اس اراضی
پر استعمال میں لا یا جا ئے گا اور اس پر نئے درخت لگانے کے منصوبے کا آغاز
کر دیا جا ئے گا ۔ تاہم اگر کسی شخص نے بھی اس پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کو
شش کی تو اس قانونی کاروائی کا سامنے کر نا پڑے گا ۔ انہو ں بتایا کہ گزشتہ
روز کے آپریشن کے دوران 365زرعی اراضی پر قبضہ ختم کر ایا گیا
0 comments:
Post a Comment